جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے پہلے مرحلے کے لیے 28 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے پلوامہ بی کے لیے نامزد امیدوار نظیر احمد نے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کردی ہے۔
اس دوران وہ اپنے آبائی علاقے کے کئی لوگوں سے ملے اور انہیں بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
پلوامہ بی کے ڈی ڈی سی امیدوار نظیر احمد نے اس موقع پر بات کرتے ہوئےکہا کہ آج تک ہر ایک سیاسی جماعت نے ان کے گاؤں (رہمو) کو ترقی و دیگر سہولیات کے لحاظ سے نظر انداز کیا ہے اسی لیے انہوں نے سیاست میں آکر اپنے علاقے کو تعمیر و ترقی پر لے جانے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی واحد ایسی پارٹی ہے جو لوگوں کو ہر لحاظ سے آگے لے جا سکتی ہے۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی الزام عاٸد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعتیں لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا جب ان پارٹیوں نے بی جے پی کے ساتھ الحاق کیا تھا تب انہوں نے یہ کیوں نہیں بولا کہ بی جے پی موافق جماعت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا یہ جماعتیں اب لوگوں سے ووٹ بٹورنے کے لیے طرح طرح کے ہربے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گپکار اعلامیہ بھی لوگوں کے ساتھ ایک دھوکہ ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے حق میں ووٹ دے کر اسے کامیاب بنائے تاکہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کو مستحکم بنائے اور لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچا سکے۔
پہلے مرحلے کے لیے انتخابات اختتام پذیر ہونے کے بعد ضلع پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کیا گیا ہیں۔
آج اس سلسلے میں بی جے پی کی طرف سے پلوامہ بی کے لیے نامزد امیدوار نظیر احمد نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز اپنے آبائی گاؤں رہمو سے شروع کی ہیں۔
اس الیکشن مہم کے دوران وہ اپنے آبائی علاقے کے کئی لوگوں سے ملے اور انہیں بی جے پی کو ووٹ دینے کے لئے کہا۔