نوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جزبہ پروگرآم کے تحت 1000 کی تعداد میں نوجوانوں نے رجسٹریشن کراوایا جن کی مختلف دفاتروں میں تعیناتی عمل میں لآٸی گٸی ہے۔
پروجکٹ جزبہ، کووڈ 19 وبائی مرض کے خلاف انتظامیہ کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے شروع کیا ہے۔
اس اقدام کو زبردست ردعمل ملا کیونکہ ایک ہزار سے زیادہ رضاکاروں نے "پروجیکٹ جزبہ" کے تحت اپنا اندراج کرایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ضلع کے مختلف حصوں میں عوام تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے نوجوانوں کے فعال، انسان دوست اور ہم آہنگ ہونے پر ان کے جذبات کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے کہا کورونا وائرس وبائی مرض کے پیش نظر، معاشرتی سطح پر تخفیف اور بیداری کے اقدامات سے متعلق اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے افرادی قوت رضاکاروں کو بڑھانا جوہر بن گیا ہے۔اور اسی جزبے سے کروناواٸرس جیسی مہلک بیماری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔