بڈگام: جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان نے آج سورسیار اور ناگام بلاکس میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا اور بڑے پیمانے پر عوام کے ساتھ رابطہ کیا اس کے علاوہ ناگام بلاکس میں پی آر آئی کے اراکین، سول سوسائٹی اور تاجروں سے ملاقات کی۔ Public relations campaign of DDC President in Budgam
عوامی رابطے دوران چیئرمین بڈگام نے پرائمری ہیلتھ سنٹر سورسیار میں ڈیجیٹل ایکس رے، یو ایس جی اور ای سی جی کی سہولیات کے حوالے سے بی ایم او چاڈورہ سے ملاقات کی۔ جس کے بعد بی ایم او چاڈورہ نے جلد از جلد بڈگام پرائمری ہیلتھ سنٹر سورسیار میں تمام طرح کے سہولیات دستیاب کرانے کا یقین دہانی کرائی۔
ڈی ڈی سی چیئرمین نے محکمہ (PWD) پی ڈبلیو ڈی اور آر اینڈ بی (R&B) کو علاقے میں جاری تعمیری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ میکڈیمائزیشن (Macadamisation) کا کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔
نذیر احمد خان نے اس موقع پر تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کو ہر طرح کہ سہولت فراہم کریں تاکہ ان کو کسی بھی طرح جے پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔ Public relations campaign of DDC President in Budgam
مزید پڑھیں:
اس عوامی رابطہ مہم میں چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام کے ساتھ سی ای او، ڈی ڈی سی کونسل بڈگام اکرم اللہ ٹاک، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔