جموں و کشمیر کے ترال میں عوامی مشکلات کے فوری طور پر حل کے لیے ترال انتظامیہ نے آج بٹ نور ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں دیہی علاعے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دربار میں شرکت کی۔ اور اپنی اپنی مسائل لوگوں نے متعلقہ افسران کے سامنے رکھے۔
اس تعلق سے مقامی باشندہ قاسم خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی دربار سے ان کو بہت سے امیدیں ہیں اور آج انھوں نے اپنے مشکلات حکام کے سامنے رکھی ہے جس کو حل کرنا اب ان کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ آج ترال انتظامیہ نے ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا ہے جس میں دور دراز آئے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی، اس دربار میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کئی سارے مسائل سامنے رکھے۔