ETV Bharat / state

رکن پارلیمان کے بیٹے پر پی ایس اے کا اطلاق

جموں کشمیر کی لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے گزشتہ ایک ہفتے میں سات سرکردہ سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 1:27 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

psa slapped against member parliament's akhbar lone's son hilal lone
ممبر پارلیمان کے فرزند پر پی ایس اے کا اطلاق

جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما و رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے فرزند حلال اکبر لون پر جموں و کشمیر انتطامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کیا ہے۔

ہلال لون گزشتہ چھ ماہ سے سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں نظر بند تھے اور آج شام انتظامیہ نے ان پر پی ایس اے عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے عائد کیا گیا ہے جن میں سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور عمر عبدللہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر اور پی ڈی پی کے سینئر رہنما سرتاج مدنی پر بھی پی ایس اے عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے پی ایس اے 1978 میں شیخ عبدللہ کے دور اقتدار میں وجود میں آیا اور اس کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر سے لکڑی کی اسمگلنگ کو روکنا تھا لیکن بعد میں اس ایکٹ میں ترمیم کر اس میں عام لوگوں کو بھی شامل کرلیا گیا۔

اس ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بِنا ٹرائیل کے دو سال کے عرصے تک جیل میں قید رکھا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:

ID

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.