پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے میکسویل کالج میں آج سے صوبائی سطح پر ہونے والے کھو کھو مقابلہ کا آغاز ہوا جس میں وادی کے محتلف اضلاع سے آئی ہوئی 10 ٹیموں نے شرکت کی۔
اس کھو کھو مقابلے میں ایک ٹیم نکل کر پھر یوٹی سطح اور پھر جموں و کشمیر کی نمائندگی کرے گی۔ آج کے اس مقابلے میں ہر ایک اضلاع سے 12 بچوں نے شرکت کی جن کے درمیان مقابلہ کروایا گیا اور یہاں سے ہی ایک ٹیم منتخب کی جائے جو آگے جاکر جموں وکشمیر کی نمائندگی کرے گی۔ اس مقابلے میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے بچے شریک ہورہے ہیں۔
اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ نے محمکہ کھیل کود کے ضلع آفسر جگدیش رائے شرما کی موجودگی میں کیا جبکہ اس موقع پرمحمکہ کھیل کود کے سبھی ضلع افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع عامر مشتاق نامی کھلاڑی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پلوامہ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا جس کے لئے انہوں نے محمکہ کھیل کود کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔اس سلسلے میں محمکہ یوتھ اسپورٹس افسر پلوامہ جگدیش رائے شرما نے بات کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:NEP Saarthi Under UGC سوپور وومنز ڈگری کالج کے تین طالبات کو این ای پی سارتھی سفیر منتخب
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کھیل کود میں بھی اپنا مستقبل سونار سکتے اگر وہ محنت اور لگن سے کس ایک کھیل کو چنے گئے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان تندرست رہتا ہے ساتھ ہی یہ بری عادتوں سے بھی دور رہتا ہے اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں آج تک کئی بار ایسے مقابلے منعقد ہوئے جن میں کشمیر ڈویژن کے سبھی اضلاع کے بچوں نے محتلف کھل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہاں سے ایک اچھی ٹیم نکل کر یوٹی سطح کے ملک سطح پر کشمیر کی نمائندگی کرے گی۔