جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور کے مروٹھی میں لوگوں نے آج ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے پی اے رنجیت سنگھ کے خلاف ایجوکیشن آفس کے سامنے جم کر احتجاج کیا۔
اس دوران احتجاجیوں نے رنجیت سنگھ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'رنجیت سنگھ ڈاکٹر جیتندر سنگھ کی سیاسی اثرورسوخ دکھاکر ضلع ادھم پور میں تعینات سرکاری ملازمین سے کام لے رہے ہیں اور سی ای او ادھم پور بھی رنجیت سنگھ کے کہنے پر ہی کام کررہے ہیں۔
لوگوں کا یہ بھی کہا ہے کہ 'گزشتہ دنوں رنجیت سنگھ نے سی ای او سے بات کرکے کئی اساتذہ کا تبادلہ کروا تھا، جس سے گاؤں کے اسکول میں تعلیم متاثر ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سرکاری عہدیداروں کو عوام کی خدمت کے لئے کام کرنا چاہئے، لیکن وہ سیاست کے اثرورسوخ پر کام کر رہے ہیں۔ جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔