اطلاع کے مطابق 23 مئی کو 'امر اُجالا' نامی اخبار میں کام کررہے صحافی امرت پال کوسکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران پگڑی کھولنے کے لیے کہا، جس پر انہوں نے مخالفت کی اور واپس لوٹ آئے۔
یہ واقع تب پیش آیا جب وہ صحافی نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا انٹرویو لینے جارہے تھے۔
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسا عمل انجام دینے والے سکیورٹی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے اور اُسے اس بات کی سزا دی جائے۔