ETV Bharat / state

Protest In Rajouri بیگو ناڑہ میں محکمہ جل شکتی و دھرم راج کمپنی کے خلاف احتجاج - جموں و کشمیر کے ضلع راجوری

ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے وارڈ نمبر 1 بیگو ناڑہ کی عوام نے دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی و محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی Protest In Rajouri

بیگو ناڑہ میں محکمہ جل شکتی و دھرم راج کمپنی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 5:11 PM IST

راجوری:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے وارڈ نمبر 1 بیگو ناڑہ کی عوام نے دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی و محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔اس سے گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔Protest Aganist PHE Deptt& DRCC at Thanna Mandi

یگو ناڑہ میں محکمہ جل شکتی و دھرم راج کمپنی کے خلاف احتجاج

مکینوں کا کہناہے کہ سڑک کے تعمیر کام کر رہی کمپنی دھرم راج نے منہال گلی کے مقام پر پانی کی پائپیں اکھاڑ دی ہے۔اس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سےعلاقہ میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کمپنی اور انتظامیہ دونوں سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی لیکن انہوں نے توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against GD Commission شوپیاں میں جی ڈی کمیشن سفارشات کے خلاف احتجاج جاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ چشمے سے پانی لانے کے لئے انہیں میلوں کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کر رہے مرد و خواتین نے دھرم راج کمپنی، محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان کے علاقہ کو ہی نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ آس پڑوس کے دیہات میں بلا خلل پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نائب تحصیلدار تھنہ منڈی اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر احتاج ختم کروایا اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی ۔Protest Aganist PHE Deptt& DRCC at Thanna Mandi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.