آلنباس میں گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بجلی غائب رہنے کے بعد آج لوگ مجبور ہو کر مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ محکمہ بجلی کے اہلکار غفلت کی نیند سے بیدار ہوسکیں اور لوگوں کو بغیر کسی خلل کے بجلی سپلائی بحال کریں۔
مظاہرین نے بجلی محکمہ پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سے محروم علاقہ آلنباس کی مقامی آبادی کو رمضان کے ایام میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا تھا لیکن اب جبکہ عید کا تہوار بھی گزر گیا اس کے بعد بھی بجلی سپلائی بحال نہیں کی گئی۔
مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں عوام نے متعدد بار بجلی محکمہ کے اہلکاروں سے اپیل کی تھی کہ بجلی کا ایک شیڈول مرتب کریں اور اسی شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی جاری رکھیں لیکن انہوں نے اب تک نہ ہی کوئی شیڈول مرتب کیا اور نہ ہی عوام کو بجلی سپلائی کی۔
انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں اور ضلع انتظامیہ سے پر زور اپیل کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر آلنباس میں بجلی سپلائی کو بغیر کسی خلل کے جاری رکھیں نہیں تو عوام نیشنل ہائی پر احتجاج کر نے سے گریز نہیں کریں گے۔