احتجاجی مظاہرین نے قتل میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ منگل کے روز کشتواڑ میں محافظ سمیت آر ایس ایس رہنما چندر کانت کو قتل کر دیا گیا۔
احتجاجی مظاہرین نے قتل کی مذمت کی اور اس موقع پر ہمانشو شرما نے زرائع ابلاغ نے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پولیس کی غفلت کے باعث کشتواڑ میں دوسرا حملہ ہے اس سے قبل دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا اور پولیس ان قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی اور اب ایک اور کارکن کا قتل کر دیا گیا اور پولیس کے ہاتھ خالی ہے ۔‘