ETV Bharat / state

محکمہ ریل کے خلاف احتجاج - انڈین ریلوے

ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں محکمہ ریل کے خلاف نائب تحصیلدار کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

انڈین ریلوے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 8:31 PM IST

Updated : Jun 19, 2019, 8:53 PM IST

انڈین ریلوے کو زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے متعلقہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجی افراد نے اںڈین ریلوے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو فراہم کی گئی اراضی کے عوض انہیں نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم آج تک ایک بھی شخص کو نوکری فراہم نہیں کی گئی ۔

انڈین ریلوے کے خلاف احتجاج

اُن کے مطابق نوکریاں فراہم کرنے کے نام پر انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ چند ایجنٹز نے ان سے یہ کہہ کر پیسے بھی ہڑپ لیے کہ انہیں جلد ہی ریلوے میں نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

احتجاجی افراد نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اُن سے لی گئی رقم انہیں واپس کرکے مذکورہ ایجنٹز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نائب تحصیلدار قاضی گنڈ نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر انہوں نے معاملے کی جانچ شروع کی ہے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی وہ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کو ایک رپورٹ پیش کریں گے ۔

نائب تحصیلدار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پیسے ہڑپنے والے ایجنٹز کا انڈین ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ہےبلکہ وہ چند مقامی لوگ ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 19, 2019, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.