خاتون کے رشتے داروں کے مطابق درد میں مبتلا شازیہ کو چند روز قبل اسپتال میں آپریشن کے لیے داخل کرایا گیا تھا اور آپریشن کے بعد اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔
لیکن اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے شازیہ کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے نیم مردہ حالت میں بنا کسی ڈاکٹر کی نگرانی میں سرینگر کے لل دید اسپتال ریفر کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
دوسری جانب اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم وائی زاگو نے بتایا کہ خاتون کے رشتے داروں نے بلا وجہ اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور اس واقعے کی جانچ کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مذکورہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے کاڈی پورہ کی ایک حاملہ خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی۔