ETV Bharat / state

سوپور: سوشل میڈیا پور قابل اعتراض ویڈیو کے خلاف احتجاج - Baramulla District

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں جموں شہر میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی قابل اعتراض ویڈیو کے خلاف احتجاج ہوا۔

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 3:45 PM IST

اس احتجاج میں ملزموں کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

شمالی کشمیر کےضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور میں آج لوگوں نے اُس قابل اعتراض ویڈیو کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔

جس کو جموں میں ایک نام نہاد گروہ نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا۔

سوپور: سوشل میڈیا پور قابل اعتراض ویڈیو کے خلاف احتجاج

انڈسٹریل اسٹیٹ سوپور کے صدر جاوید احمد کی قیادت میں مظاہرین میں مقامی دوکاندار حضرات، بزرگ ،بچے اور نوجوان شامل تھے۔

جاوید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا کہ دین اسلام ایک پر امن دین ہے یہ ہمیں ادب، اخلاق، بھائی چارہ اور عزت کرنا سکھاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے دین اسلام کے علمبردار آقائے نامدار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور ان کے خلاف توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:بارہمولہ میں تازہ فائرنگ، تصادم دوسرے دن میں داخل

ان کے خلاف کڑی سے کڑی سزا تجویز کی جانی چا ہئے تاکہ آہندہ کسی اور مذہب کے ساتھ توہین کرنے کی ایسے لوگ ہمت نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے گذشتہ روز ایک مخصوص فرقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی پاداش میں جموں میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل ایک قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.