جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن بھلیسہ کے دور دراز علاقہ منو میں سڑک کی عدم دستیابی کے حوالے سے آج منو کے لوگوں نے ملکپورہ میں انتظامیہ اور تعمیراتی محکمہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ Protest against administration over unavailability of road in Bhalisa
مزید پڑھیں:
احتجاج کے دوران منو کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے سب ڈویژن بھلیسہ کے دور دراز علاقوں میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، منو کے لوگوں نے کئی بار اس حوالے سے ضلع انتظامیہ اور تعمیراتی محکمہ کو درخواست بھی دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جس کو دیکھتے ہوئے آج ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور جلد از جلد سڑک بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے