بارہمولہ؛مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں آج مشہور و معروف سماجی کارکن تنویر فاطمہ نے پی ڈی پی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔اس موقعے پر پی ڈی پی ترجمان رفیق راتھر کے ساتھ ساتھ یوتھ صدر بارہمولہ عرفان علی کے علاوہ دیگر لیڈروں نے موجود تھے۔
تنویر فاطمہ نے کہا کہ وہ پی ڈی پی میں شامل ہو کر بہت خوش ہیں۔میرا مقصد ہے کہ میں جموں کشمیر کی عوام کے لئے کام کروں۔سیاسیت میں آنے کا مقصد ہی عام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ آج پی ڈی پی میں شامل ہونا اس کے لے کام خوشی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اگر کوہی پارٹی ہے جو لوگوں کے حق میں کام کرتی ہے وہ صرف پی ڈی پی ہے۔محبوبہ مفتی ایک بہترین لیڈر ہے۔محبوبہ مفتی نے ہمیشہ سے ہی غریب لوگوں کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہیں ہیں۔ دن بہ دن اس پارٹی سے لوگ جوڑ رہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ اگلے انتخابات میں پی ڈی پی کو نمایاں کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Mahila Congress Foundation Day اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس کا اہتمام
ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہمیں نمایاں کامیابی ملتی ہے تو ہم عوام کی توقعات پر کھرا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے کیونکہ ہماری پارٹی عوامی پارٹی ہےاور ان کی بدولت ہی ہمیں کامیابی ملتی ہے۔