ETV Bharat / state

Programme Under Jan Bhagedari گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلا میں جن بھاگیداری کے تحت پروگرام

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 6:47 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ چھمبر کے دتی گلہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں جن بھاگیداری کے تحت خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلا میں جن بھاگیداری کے تحت پروگرام کا اہتمام

پونچھ:مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقہ چھمبر کے دتی گلہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں نیپن بھارت اور جن بھاگیداری کے تحت خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس سلسلے میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ چھمبر کے گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلہ میں ایک بہترین پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی کلسٹر ہیڈ و ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں انور خان شامل ہوئے جن کی زیر نگرانی اور رہنمائی میں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار اور مرکزی وزارت تعلیم کے NIPUN بھارت پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلہ اور قریبی پرائمری اسکول چیراں کے طلباء نے ہیڈ ماسٹر محمد یٰسین بھٹ کی رہنمائی میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

اس میں رقص، گوجری، پہاڑی اور کشمیری میں گانا، نظم کی تلاوت اور بنیادی خواندگی اور عدد کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے خاکے شامل تھے۔ انور خان پرنسپل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں پونچھ نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے ابتدائی سطح پر تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:10th Class Results دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش

انہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو بھی سراہا اور ان سے ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہا۔ عمران خان ٹیچر، رگھوناتھ ورما لیکچرار، عارف ملک لیکچرار، سلیم ریشی ٹیچر، معشوق احمد اور تعظیم اختر ٹیچر نے بھی طلباء سے بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.