ETV Bharat / state

پونچھ: صحت اسکیم کے حوالے سے پروگرام

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 10:13 AM IST

اس پروگرام میں مہمان خصوصی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی، بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین لورن شمیم اختر کے علاوہ منڈی اعظم آباد کے سرپنچوں کے ساتھ ساتھ معززین اور ہسپتال عملہ بھی موجود رہا۔

پونچھ: صحت اسکیم کے حوالے سے پروگرام
پونچھ: صحت اسکیم کے حوالے سے پروگرام

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سب ضلع ہسپتال منڈی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے صحت اسکیم کو متعارف کروانے اور اس پر عمل آوری کے لئے آغاز کیا جارہا ہے۔

پونچھ: صحت اسکیم کے حوالے سے پروگرام

پہلے ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت بی پی ایل زمرے کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاتی تھیں اور اس میں رجسٹرڈ افراد کو پانچ لاکھ تک کی مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی تھیں لیکن اس اسکیم کو مزید وسیع کرتے ہوئے ہر ایک فرد کے لیے اب یہ اسکیم کارگر بنائی گئی ہے۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی، بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین لورن شمیم اختر کے علاوہ منڈی اعظم آباد کے سرپنچوں کے علاوہ معززین اور ہسپتال عملہ بھی موجود رہا۔ پروگرام کی نظامت اصغر علی میر کررہے تھے۔

اس پروگرام کے حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر نصرت النساء نے بتایا کہ یہ اسکیم جموں و کشمیر میں آج سے شروع کی جارہی ہے۔ صحت اسکیم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے صرف 44 فیصد لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ ملتا تھا لیکن اب یہ فائدہ جموں و کشمیر کے ہر گولڈن کارڈ ہولڈر کو بھارت بھر کے 23000 اسپتالوں میں دستیاب ہوگی جن میں پونچھ منڈی مہنڈر سرنکوٹ کے علاوہ سرنکوٹ میں پیر پنچال ہسپتال بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اسپتال یا پھر خدمت سینٹروں سے اپنے راشن کارڈ اور ادھار کارڈ لے کر اپنے اپنے گولڈن کارڈ بنوائیں۔ انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین منڈی بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین لورن کے علاوہ سرپنچوں و دیگر لوگوں اور ہسپتال عملہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس دواران بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی نے اس اسکیم کی عمل آوری کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے مختلف پنچایتوں سے کئی مستحقین ابھی محروم تھے لیکن عوامی نمائندگان کی محنتوں سے اس بار ان عوام کو بھی انصاف ملے گا جس پر انہوں وزیر اعظم ہند نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ہسپتال میں درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے یہاں نارمل آپریشن تھیئٹر فعال بنانے اور الٹراسونڈ کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی و دیگر عملہ کا کووڈ 19کے دوران عوام کے ساتھ اچھا سلوک اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر عملہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پروگرام کے دوران موجود مہمانوں کے ہاتھوں کچھ گولڈن کارڈ جاری کر کے اس اسکیم کی شروعات بھی کی گئی اور حاضرین نے براہ راست لیفٹننٹ گورنر جموں و کشمیر، وزیر داخلہ اور آخر میں وزیر اعظم کا براہ راست خطاب بھی سنا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.