ETV Bharat / state

Foundation Stone For Mosque درگاہ سید عطہر شاہ رحمة اللہ علیہ متصل مسجد شریف کا سنگ بنیاد - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی

ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے سیڑھی چوہانہ میں پیر بابا سید عطہر شاہ رحمة اللہ علیہ کی احاطہ درگاہ سے متصل مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

Foundation Stone For Mosque
Foundation Stone For Mosque
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 12:41 PM IST

درگاہ سید عطہر شاہ رحمة اللہ علیہ متصل مسجد شریف کا سنگ بنیاد

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے سیڑھی چوہانہ میں پیر بابا سید عطہر شاہ رحمة اللہ علیہ کی احاطہ درگاہ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا اہم مقصد پیر بابا سید عطہر شاہ رحمة اللہ علیہ متصل مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھنا تھا۔تقریب سنگ بنیاد میں قائد اہل سنت مولانا سید بشارت حسین برکاتی، مفتی فاروق حسین مصباحی، سید آفتاب حسین شاہ، محسن حافظ عبدالمجید مدنی، وہیں منڈی تحصیل سے بھی مولانا سید شاہد حسین بخاری، مولانا سید فاضل حسین قادری رضوی، مولانا عبدالرزاق نعیمی و دیگران نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: Mahila Congress Foundation Day اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس کا اہتمام

اس حوالے سے پیر سید عطہر شاہ رحمة اللہ علیہ کمیٹی کے چیرمین طاویر حسین شاہ و مولانا سید فاضل حسین رضوی نے کہا کہ خطہ پیر پنچال سمیت یو ٹی جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے یہاں زائرین بڑی تعداد میں حاضری دینے پہنچتے ہیں۔ انہوں عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات سے منسوب مسجد شریف کی تعمیر کے لئے باہم تعاون فرمائیں تاکہ جلد سے جلد مسجد شریف کا تعمیری کام پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ پروگرام کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا۔ جموں و کشمیر میں جگہ جگہ پر اولیائے کرام کے مزارات پائے جاتے ہیں۔ اسی تناظر میں اس خطے کو پیروں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.