ETV Bharat / state

باٹنیکل گارڈن کوکرناگ میں محکمہ پھول بانی کی جانب سے شاخ تراشی کا عمل جاری - تاریخی باٹنیکل گارڈن کوکرناگ

اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ میں قائم باٹنیکل گارڈن میں گزشتہ کئی روز سے مختلف پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ پارک تقریباً 550 کنال آراضی پر محیط ہے، جسے دلکش، منفرد، جاذب نظر اور خوبصورت بنانے کی غرض سے محکمہ پھول بانی کے ملازمین دن رات محنت کر کے اپنا پسینے بہا کر تیار کرتے ہیں۔

باٹنیکل گارڈن کوکرناگ میں محکمہ پھول بانی کی جانب سے شاخ تراشی کا عمل جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 1:29 PM IST

باٹنیکل گارڈن کوکرناگ میں محکمہ پھول بانی کی جانب سے شاخ تراشی کا عمل جاری

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ میں واقع تاریخی باٹنیکل گارڈن جو کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے بلکہ یہ وادی کشمیر کا وہ علاقہ ہے جسے شیخ نُوردین نورانی (رحمت اللہ علیہ) نے برنگ چُھہ سُنسُند پرنگ یعنی وادئے برنگ کو سونے کے تاج کے خطاب سے نوازا ہے۔ وادئ برنگ کو قدرت نے ایسے بیش قیمتی خزانوں سے نوازا ہے جنہیں شاید ہی کوئی نظر انداز کر سکتا ہے۔ علاقے میں موجود باٹنیکل گاڑن کو بھی اپنی ایک انفرادیت حاصل ہے، جہاں نہ صرف ملک کے مختلف حصوں سے بلکہ بیرون ممالک کے سیاح بھی سال بھر یہاں وارد ہوتے ہیں۔ اس گاڑن کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ پھول بانی دن رات محنت کر کے اسے منفرد اور جاذب نظر بنانے کے حوالے سے کوشاں ہیں۔

باٹنیکل گاڑن میں کام کرنے والے باغبانوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال نومبر کے مہینے میں باغ میں موجود مختلف پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی کا عمل شروع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں ہر سال باری برفباری کے باعث مختلف پیڑ پودوں کی شاخوں پر برف گرنے کے نتیجے میں ٹہنیاں ٹوٹ جاتی ہیں، جس سے مختلف پیڑ پودوں کو نقصان پہنچتا ہے جب کہ آنے والے سیاحتی سیزن کے لیے باغ کو مزید جاذب نظر بنانے میں شاخ تراشی کا یہ عمل کافی اہم تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Botanical Garden Kokernag: باٹینکل گارڈن میں برسوں سے گرے پڑے درخت، انہیں کون اٹھائے

واضح رہے کہ کوکرناگ کا باٹنیکل گارڈن اپنے سرسبز اور پھولوں کے رنگ برنگے اقسام کی موجودگی کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہے۔ یہاں کے میٹھے پانی کے چشمے بھی اس باغ کی دلکشی اور خوبصورتی میں مزید چار چاند لگاتے ہیں۔ کوکرناگ کا یہ باٹنیکل گارڈن جموں کشمیر کے سیاحتی نقشے پر تاج کی مانند ہے جب کہ سرکاری سطح پر بھی سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو اس جانب راغب کرنے کے لئے کئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.