شجاء الحق نے اپنے حریف امیدوار ہارون رشید کو ایک ووٹ سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
نوعمر صحافی معظم محمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا، جبکہ اشفاق تانترے کو کلب کا جنرل سکریٹری، اور سینیئر فوٹو جرنلسٹ فاروق جاوید کو بطور خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
یہ انتخابات آج سرینگر کے پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں 252 میں سے 231 صحافیوں نے حصہ لیا۔
11 صحافی جو بیرونی مملک میں ہیں نے آن لائن ووٹ ڈالے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نومنتخب صحافیوں نے کہا کہ وہ پریس کلب کو صحافیوں کیلئے متحرک ادارہ بنائیں گے اور اس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہر ممکن کوششیں کریں گے۔
انتخابات میں اکزکیوٹیو ممبرز کو بھی منتخب کیا گیا جن میں قابل ذکر طور پر حبیب نقاش، ارشد شاہ، شفاعت کررہ، الطاف بابا، نثار احمد، گوہر جیلانی اور عاقب جاوید کا نام سامنے آیا ہے۔