ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ کا کرگل کے شہداء کو خراج عقیدت

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے آج سرینگر کے بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں قائم فوج کی 15ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں 1999 کرگل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ کا کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 5:54 PM IST

صدر جمہوریہ ہند کو دراصل خطہ لداخ کے دراس جانا تھا جہاں انہیں وار میموریل پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

صدر جمہوریہ کا کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت
صدر جمہوریہ کا کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت

تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے صدر جمہوریہ کے پروگرام میں تبدیلی لائی گئی اور متذکرہ تقریب سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں منعقد کی گئی۔

صدر جمہوریہ نے سرینگر میں کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'کرگل وجے دیوس کے موقع پر سری نگر میں چنار کور میں قائم وار میموریل پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت اپنے ان فوجی جوانوں کا ہمیشہ مشکور رہے گا جنہوں نے کرگل جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے ملک کی خودمختاری کا انتہائی بہادری کے ساتھ دفاع کیا'۔

سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کے علاوہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک، فوج، سول و پولیس انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ دراس میں منعقد ہونے والی تقریب میں فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے شرکت کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند جمعہ کی صبح نئی دہلی سے سری نگر ائرپورٹ پہنچے جہاں سینئر سول، فوج و پولیس عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں سے انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر بادامی باغ لے جایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 1999 کی کرگل جنگ کی یاد میں 26 جولائی کو ہر سال 'وجے دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.