ETV Bharat / state

بارہمولہ میونسپل کونسل کے صدرسمیت 9 کونسلر اپنی پارٹی میں شامل - بارہمولہ کے میونسپل کونسل کے صدر عمر ککرو

پارٹی میں شامل ہونے والے کونسلرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ان پر زور دیا کہ وہ ضلع میں اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔

بارہمولہ میونسپل کونسل کے صدرسمیت 9 کونسلر اپنی پارٹی میں شامل

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 9:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے میونسپل کونسل کے صدر عمر ککرو کے ساتھ ساتھ قصبے کے مختلف وارڈوں کے نو کونسلرز جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

بارہمولہ میونسپل کونسل کے صدرسمیت 9 کونسلر اپنی پارٹی میں شامل

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق عمر ککرو کے علاوہ جو بارہمولہ میونسپل کونسل کے کونسلرز آپنی پارٹی میں شامل ہوئے ان میں نائب صدر ایم سی بارہمولہ مدثر احمد تنترے، کونسلر جسبیر کور وزیر، کونسلر مشرا بیگم، کونسلر غلام رسول ملک، کونسلر گردیپ کور، کونسلر عاشق حسین گنائی، کونسلر فریدہ بیگم ، کونسلر صبا اعجاز اور کونسلر ظہور احمد گوجری شامل ہیں ۔

دریں اثنا ضلع گلشن سنہوترا (سابق ریاستی جنرل سکریٹری جنتا دل) اور وریندر گنجو (مہاجر سیل جنرل سکریٹری) سمیت ضلع بارہمولہ کے مختلف حصوں سے متعدد نامور سیاسی کارکنان بھی اس موقع پر اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

شمولیت کی تقریب اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری ، جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، ریاستی سکریٹری اور ضلعی صدر بڈگام منتظیر محی الدین، ​​صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر ، کوآرڈینیٹر شمالی کشمیر فضل محمود بیگ کی موجودگی میں انجام دی گئی ۔

پارٹی میں شامل ہونے والے کونسلرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ان پر زور دیا کہ وہ ضلع میں اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اپنی انتھک کوششیں کریں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمر کاکرو نے نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے علاوہ اپنی پارٹی قیادت کی رہنمائی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عہد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.