ETV Bharat / state

'عیدالاضحیٰ کی نماز گھر میں ادا کریں'

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ایس ایس پی خلیل احمد نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:48 PM IST

ضلع گاندربل کے ایس ایس پی خلیل احمد
ضلع گاندربل کے ایس ایس پی خلیل احمد

خیل احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور اور باہر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے قہر نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ضلع گاندربل کے ایس ایس پی خلیل احمد

یہاں دن بہ دن حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے سے لاک ڈاؤن بہت ہی ضروری ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ضلع میں پہلے ہی کئی جگہوں پر خاص کر نالہ سندھ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

والدین اپنے بچوں کو گھر سے باہر نہ جانے دیں، خاص کر دوسرے علاقوں سے لوگ گاندربل گھومنے پھرنے کے لیے نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک مخالف سرگرمی کرنے والے ملازمین کی جانچ کے لیے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل

ایس ایس پی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کورونا جیسی وبا کو ختم کرنے میں اپنا حصہ ادا کریں۔

انہوں نے تمام لوگوں کو عید مبارک پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.