ETV Bharat / state

Load Shedding in Tral ترال میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

ترال میں شام کے وقت مسلسل لوڈشیڈنگ کے جانے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے محکمہ بجلی سے لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے بچوں کی تعلیم پر سب سے زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:20 PM IST

Updated : Sep 9, 2023, 11:02 AM IST

ترال میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں سے گرمی کی لہر میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم بجلی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جہاں محکمہ بجلی نے بجلی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ میٹر بھی نصب کیے ہیں۔ اس کے باوجود جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں لوگوں کی شکایت ہے کہ شام کے اوقات میں بجلی کی تخفیف سے عوام کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے بقول ابھی سرما نے دستک بھی نہیں دی ہے لیکن علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے اور بار بار کی گزارشات کے باوجود محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

ایک مقامی شھری اجل۔سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شام کے اوقات میں بجلی نہ ہونے سے جہاں طلاب کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے وہیں لوگوں کو عبادات گاہوں کا رخ کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ اجل سنگھ نے مزید بتایا کہ بجلی فیس میں بے تحاشا اضافہ کیے جانے کے باوجود بجلی کی صورت حال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: DDC Member Reviews Projects پلوامہ، ڈی ڈی سی ممبر نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جب شفٹ انچارج جاوید احمد خطیب سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ شام کے اوقات میں ترال گرڈ سے تخفیف نہیں کی جاتی ہے جو کہ ان کے حد اختیار میں ہے۔، بلکہ یہ تخفیف بمنہ یا اونتی پورہ گرڈ سے کی جاتی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایگریمنٹ کے حساب سے بجلی کا استعمال کریں تاکہ وہ بہتر طریقے سے بجلی فراہم کر سکیں۔

Last Updated : Sep 9, 2023, 11:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.