ETV Bharat / state

Power Curtailments منڈی میں بجلی کی کٹوتی عوام کے لئے درد سر - بجلی کی کٹوتی کو لے کر عوام

پونچھ کی تحصیل منڈی میں آئے روز بجلی کی کٹوتی کو لے کر عوام میں محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی پائی جارہی ہے۔ مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔Power Curtailments

منڈی میں بجلی کی کٹوتی عوام کے لئے درد سر

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 5:37 PM IST

منڈی:جموں و کشمیر کے پونچھ میں واقع تحصیل منڈی میں آئے روز بجلی کی کٹوتی کو لے کر عوام میں محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی پائی جارہی ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔Power Curtailments Are A Headache For People Of Mandi Tehsil

منڈی میں بجلی کی کٹوتی عوام کے لئے درد سر

سماجی کارکن عبدالحد بھٹ , سرپنچ فاروق احمد, سماجی کارکن فاروق خان نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف محکمہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے دوسری طرف روزانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جہاں لوگ 110 یا 200 روپے بل ادا کرتے تھے ۔لوگوں کو دن بھر بجلی ملتی تھی لیکن بدقسمتی سے اب بجلی کا بل بھی 460 روپے آرہا ہے اور بجلی کا نظام بھی دھرم بھرم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران بھی محکمہ کی جانب سے رات کو بلاوجہ بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے ۔اس کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء جو اس وقت رات کے وقت اپنی پڑھائی کرتے ہیں انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مظاہرین کے مطابق انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے اور لوگوں کی پرشیانیوں سے نجات دلانے کی کوشش کرے ۔محکمہ بجلی اگر پریشانیوں کو دور نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف لوگ سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Anganwadi Workers Protest in Sopore: سوپور میں آنگن واڑی ورکرز کی احتجاجی ریلی

اس حوالے سے جب محکمہ بجلی کے اے ای ای شیو راج و جے ای ای ظہیر احمدنے کہاکہ اس وقت علاقے میں بجلی سپلائی کا بہت زیادہ لوڈ پڑ رہا ہے۔اس کی وجہ سے بجلی اسٹیشن والوں کو بجلی بند کرنی پڑتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اب گاؤں دیہاتوں میں بھی بجلی کا فلیٹ ریٹ لگایا جاتا ہے جس کے سبب اب لوگوں کو بجلی کا زیادہ بل ادا کرنا پڑ رہا ہے۔Power Curtailments Are A Headache For People Of Mandi Tehsil

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.