ETV Bharat / state

کپوارہ میں پورٹر کی لاش برآمد - فوج کے ساتھ کام کرنے والے مزدور کی لاش برآمد

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

کپوارہ میں پورٹر کی لاش برآمد
author img

By

Published : Nov 10, 2019, 5:28 PM IST

اطلاعات کے مطابق چار روز قبل نزیر احمد بڑانہ نامی پورٹر فوج کیلئے ساز و سامان لیکر ٹی ایم جی پکٹ کی جانب روانہ ہوا جو کنٹرول لائن کے نزدیک واقع ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بڈانہ کھوڑوں پر سامان لاد کرنوگام سیکٹر میں واقع 17 بریگیڈ کی ایک پکٹ کی جانب جارہا تھا اور اسی دوران علاقے میں موسم خراب ہوگیا۔

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے 22 سالہ مزدور کی موت واقع ہوئی ہے۔

آج سویرے مذکورہ مزدور کی لاش برآمد کی گئی۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے موبائل انٹرنیٹ بند ہے جس کی وجہ سے عام لوگ موسم کے بارے میں قبل از وقت جانکاری حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔

حالیہ برفباری کے نتیجے میں وادی میں کم از کم سات افراد مارے گئے ہیں، جن میں دو فوجی اہلکار اور فوج کے ساتھ ہی کام کرنے والے دو مزدور شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.