ETV Bharat / state

Construction Of Road in Sinthantop سنتھن ٹاپ شہراہ کے تعمیراتی ڈھانچے پر ناقص مواد کا استعمال - جموں و کشمیر کے ضلع ضلع اننت ناگ

ضلع اننت ناگ کے مقامی باشندوں نے سنتھن ٹاپ شاہراہ کے تمیراتی کاموں میں ناقص مواد کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب سڑکیں جلد ہی خراب ہو جاتی ہیں۔

سنتھن ٹاپ شہراہ کے تعمیراتی ڈھانچے پر ناقص مواد کا استعمال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 11:13 AM IST

سنتھن ٹاپ شہراہ کے تعمیراتی ڈھانچے پر ناقص مواد کا استعمال

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ضلع اننت ناگ کے سنتھن ٹاپ شاہراہ کے تمیراتی کاموں میں ناقص مواد کے استعمال کرنے کا مقامی باشندہ الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ عدم توجہی کے سبب تعمیرشدہ سڑکیں جلد ہی خراب ہو جاتی ہیں۔ مقامی باشندوں نے اس کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا۔

سطح سمندر سے قریب 12500 فٹ بلندی پر واقع سنتھن ٹاپ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کی وادیٔ برنگ میں موجود ہے۔ سنتھن ٹاپ پیر پنچال کی پہاڑیوں کے چوٹیوں پر واقع ہے۔ اس مقام پر کشمیر خطہ کی حد ختم ہو جاتی ہے اور صوبہ جموں کی شروعات ہوجاتی ہے۔ سنتھن ٹاپ کا کچھ حصہ جموں صوبہ کے ضلع کشتواڑ کے حدود میں آتا ہے، جب کہ کچھ حصہ وادئے کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں آتا ہے۔

کشمیر کے ضلع اننت ناگ کو خطے جموں کے کشتواڈ ضلع سے ملانے والی سنتھن ٹاپ شہراہ پر گزشتہ ماہ سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ مذکورہ رابطہ سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال ہو رہا ہے، جسے دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ مقامی لوگ بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اتنے بڑے پروجیکٹ نیشنل ہائی وے کے 244 یعنی سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کے تعمیراتی ڈھانچے میں ایسے ناقص مواد کا استعمال کیوں ہو رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک پر جو برسٹ وال (دیوریں) بنائے جا رہے ہیں ان میں ناقص مواد کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کے کناروں پر جو دیواریں تعمیر ہو رہی ہیں، ان کا نچلا حصہ آٹھ سے دس اینچ کا بنا ہوا ہے جب کہ مذکورہ دیواریں اوپر سے 2 فٹ سے زائد رکھی گئی ہیں، حالانکہ دیواروں پر استعمال شدہ مواد کافی ناقص پایا جا رہا ہے۔

لوگوں نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ان سے اچھے تعمیراتی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سنتھن ٹاپ پر بارش یا برفباری ہوتی ہے تو مذکورہ دیواروں کے کھسکے سے شہراہ پر چلنے والے ٹریفک کی آمد و رفت کو معطل کیا جاتا ہے، جب کہ اس صورت حال میں کئی بار حادثے بھی رونما ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Local Residents Protest گاندربل میں نالہ سندھ کے اطراف میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف عوام میں ناراضگی

وہی این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جونیئر انجنئیر بشارت احمد اور فہیم احمد نے نمائندے کو فون پر کہا کہ وہ قومی شاہراہ 244 پر تعمیراتی کام کو خارج کر دیں گے اور اس معاملے میں سنجیدگی سے نئے سرے سے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس دوران جونیئر انجنئیر فہیم احمد کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک پر تعمیراتی کام کم وقت میں کرنا پڑا کیونکہ علاقے میں سردی کافی زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں سڑک پر میکڈم بچھانے کے کام کو روکنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.