مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن شروع ہونے سے قبل مختلف سیاسی رہنماؤں کا ملا جھلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، اسی تناظل کے تحت سابق ایم ایل اے برینگ اور اپنی پارٹی کے اننت ناگ ضلع کے صدر عبدل رحیم راتھر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے لئے بلکل تیار نہیں تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سے کئی سیاسی رہنماء ابھی بھی قید میں ہے، ایسے ابھی الیکشن کرانا صحیع نہیں تھا، لیکن اب ان پر الیکشن ٹھوس دیا گیا ہے تو میدان میں ہمیں بھی آنا پڑا، اگر ہم اس سے پیچھے ہٹیں گے تو یہاں ایسے عناصر پیر جمائیں گے جو جموں و کشیر کے لوگوں کے لئے ٹھیک نہیں ہوگا۔
اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدل رحیم راتھر کا کہنا ہے کہ گذشتہ ستھر برسوں سے یہاں کی مقامی پارٹیاں اقتدار میں رہی ہیں، انہوں نے یہاں کے لوگوں کو کئی دہائیوں سے دھوکے میں رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے گذشتہ سال میں یہاں کے لوگوں کے ساتھ ذیادتیاں ہوئی۔ جس کے زمیدار نہ صرف دلی میں بیٹھی سرکار ہے بلکہ مہا گھٹبندن کہلانے والے سیاست لوگ بھی اتنا ہی زمیدار ہیں۔ جو لوگوں کے پاس اب گھٹبندن کے نام پر ووٹ مانگنے جا رہے ہیں۔
سابق ایم ایل اے نے نمائندہ کے ساتھ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ دلی میں بیٹھی سرکار کو یہاں کے مقامی لوگ پسند نہیں کرتے، انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اُنہیں یہاں اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔