ETV Bharat / state

دو نوجوان عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے محفوظ - سوشل میڈیا پر جہادی پروپیگنڈہ کی وجہ سے عسکریت کی طرف مائل ہو گئے

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے دو نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے روک لیا ہے۔

دو نوجوان عسکریت پسندی میں شامل ہونے سے محفوظ

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 8:21 PM IST

ایک ایسے وقت میں جبکہ وادی اور بالخصوص جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ پولیس نے ان دو نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے سے روک لیا۔

پولیس کے مطابق' دونوں نوجوان سوشل میڈیا پر جہادی پروپیگنڈہ کی وجہ سے عسکریت کی طرف مائل ہو گئے تھے۔'

پولیس کے مطابق ان نوجوانوں میں ایک ترال جبکہ دوسرا اونتی پورہ علاقے کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو اپنے والدین کے حوالے کر کے ان کو نصیحت کی کہ وہ کسی بھی ملک مخالف سرگرمی سے باز رہے اور اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے کوشش کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے باہمی اشتراک سے دو درجن کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.