ETV Bharat / state

Police Reviews بڈگام میں محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ

ضلع بڈگام میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں محرم الحرام 2023 کی تیاریوں کو لے کر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔اس میٹنگ میں محرم الحرام 2023 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

بڈگام میں محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 3:33 PM IST

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے ضلع نڈگام میں محرم الحرام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں شیعہ برادری کے کئی معزز اراکین کی موجودگی دیکھی گئی۔

ایس ایس پی بڈگام نے شرکاء کو اپنے اپنے علاقوں میں محرم کے جلوسوں کے دوران درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی اور محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس اس مذہبی تقریب کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور مقدس مہینے کے دوران ایک محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید کہا کہ بڈگام پولیس عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ان ایام میں ماتمی جلوسوں کی ہمواری کو یقینی بنانے کے لیے جامع حفاظتی انتظامات وضع کیے گئے ہیں۔

ان اقدامات میں اہلکاروں کی بہتر تعیناتی، اسٹریٹجک نگرانی، اور کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی شامل ہے۔ ایس ایس پی بڈگام نے تمام کمیونٹی ممبران کا میٹنگ میں فعال شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی لگن کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:CRPF In The Valley سی آر پی ایف سری نگر جموں سری نگر قومی شاہراہ کی حفاظت میں مصروف

یہ بات واضح ہے کہ وادی کشمیر میں محرمحرام کے متبرک ایام میں ماتمی جلوس ہر طرف نکالے جاتے ہیں۔ چونکہ ضلع بڈگام میں شعیہ آبادی والے علاقے زیادہ ہے اور اس لیے پولیس کو بھی اس ضمن حفاظتی انتظامات بھی کرنے پڑھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.