ETV Bharat / state

کولگام میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ونپو علاقے میں پولیس نے 30 سالہ غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کی۔

کولگام میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد
کولگام میں غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 5:46 PM IST

اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے ونپو گاؤں میں کرائے کے کمرے میں پڑی لاش کو دیکھا اور اس کے مطابق متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی۔

ای ٹی وی بھارت نے مقامی پولیس اسٹیشن میر بازار کے ڈیوٹی افیسر سے بات کی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ونپو میں کرائے کے کمرے میں ایک لاش ملی۔

انہوں نے کہا کہ 'دراصل چند دن قبل علاقے میں غیر مقامی شخص جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا، وہ علاقے میں گھوم رہا تھا جس کے بعد فوج نے ان کو کرائے کے کمرے میں رہ رہے غیر مقامی مزدوروں کے ساتھ رکھا اور آج اُسی کمرے سے اس کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ شخص کی شناخت راجو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو میر بازار میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سنگھ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.