اننت ناگ: لاک ڈاؤن میں مزید سختی - لوگوں سے تعاون کی اپیل
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے مدنظر ضلع میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جس کے تحت سول انتظامیہ کے علاوہ پولیس اور سی آر پی ایف بھی کافی متحرک ہو گئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں مزید سختی
ایس ایس پی اننت ناگ کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر راشد خان کی قیادتِ میں ایک ٹیم نے اس سلسلے میں مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کی پاداش میں کئی گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ اقدام لاک ڈاؤن کو مزید سختی کے ساتھ عمل میں لانے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔
پولیس نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔