جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس کی جانب سے کھیلوں کے مختلف زمرے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس ضمن میں پولیس ہیڈکواٹر بڈگام میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ایس ایس پی بڈگام نے کھلاڑیوں کا حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 'موجودہ کھلاڑی دوسرے نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ترغیب دیں گے۔
ایس ایس پی نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس اور مومینٹوز پیش کئے اور نوجوانوں پر زور دیا کہ پولیس کے ذریعے منعقد کی جانے والی کھیلوں میں حصہ لیں۔
اس موقع پر سائیکلنگ میں بہترین کارکردگی انجام دینے والے عادل تیلی، محمس اسماعیل وانی، سہیل احمد ڈار، محمد اکبر خان، کراٹے میں برہان علی اور انیسا مظفر کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ سکے مارشل آرٹس کے کھلاڑی محمد فرقان اور یاسمین حیدر کے علاوہ تایکانڈو کھلاڑی عسوا جان کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی ایس پی ہیدکواٹرس بڈگام کے علاوہ پولیس کے کئی افسران نے شرکت کی، وہیں کچھ کھلاڑیوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔