ETV Bharat / state

منشیات کے خلاف کاروائی جاری، دو افراد گرفتار - arrested

منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے دوافراد کو غیر قانونی شراب کی 26 بوتلوں سمیت گرفتار کیا یے۔

لاٹری چور اور غیر قانونی شراب سمیت دو افراد گرفتاری

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 12:20 PM IST

سرینگر پولیس نے رامباغ چوک کے قریب ایک ناکے کے دوران آٹو زیر نمبر jk01p/8055 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران آٹو سے شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں اور جن دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ان کی شناخت ہمہامہ بڈگام کے رہنے والے فرودس احمد کوچھے اور بشیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔

صدر پولیس تھانہ میں اس سلسلے میں باضابطہ طور ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 232/2020متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

ادھر پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ نے لال چوک سرینگر میں منظور احمد بٹ نامی ایک دوکان دار کو دھوکہ دہی اور لاٹری کے بہانے پیسہ وصول کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق لاٹری کے نام پر مذکورہ لاٹری فروش لاٹری کے کچھ ڈیجٹ لوگوں میں تقسیم کرتا تھا اور کچھ کامیاب ڈیجٹ قمار بازی کے زریعے غیر قانونی طور افشا کرواتا تھا۔

پولیس نے لاٹری کی ٹیکٹوں کو ضبط کیا ہے وہیں کوٹھی باغ پولیس نے مذکورہ لاٹری فروش کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پولیس سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے اور معاشرے میں پنپ رہے بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.