ETV Bharat / state

Two Drugs Peddlers Arrest بڈگام سے دو منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 6:01 PM IST

ضلع بڈگام کے ہمہامہ چوک پر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے سائکوٹروپک ڈرگس برآمد کیا۔

بڈگام سے دو منشیات فروش گرفتار
بڈگام سے دو منشیات فروش گرفتار

بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں منشیات کے استمال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔اسی درمیان بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ سائکوٹروپک ڈرگس برآمد کئے۔ ذرائع کے مطابق بڈگام پولیس کی ہمہامہ چوکی کی ایک پولیس پارٹی نے ہمہامہ چوک پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی لوڈ کیرئیر (چھوٹا ہاتھی) رجسٹریشن نمبر JK04G-6063 کو روکا جس میں ایک شخص سوار تھا۔ پوچھ گچھ پر ڈرائیور نے اپنی شناخت اشفاق احمد خان مونا ولد عبدالرحمان خان ساکن شیخ پورہ کے طور پر بتائی ہے۔

گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کی تلاشی کے دوران کوڈین کی 10 بوتلیں (100ml) اور Spasmo-Proxyvon Plus کی (61 کیپسول) برآمد ہوئیں۔ جس کے بعد ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ اسی طرح پولیس تھانہ چاڈورہ نے پانزن میں ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پایا، جس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس کی سات چھڑیاں جیسے ممنوعہ مادہ مکئی کے چھلکے کے پتوں سے ڈھکی ہوئی۔ 140 گرام وزنی برآمد ہوئی۔اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں اس کی شناخت نثار احمد شیرگوجری ولد غلام حسن شیرگوجری ساکن پانزن چاڈورہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Miscreants Chopped Apple Trees: شر پسند عناصر نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ ڈالے

اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیرِ نمبر 175/2023 اور 115/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن بڈگام اور پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.