ETV Bharat / state

' مودی کا دل جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے دھڑک رہا ہے' - جموں و کشمیر میں آبادی کے خدوخال (ڈیموگرافی) میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

'جموں وکشمیر اپنی پارٹی' کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا دل جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دھڑک رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ مرکزی خطے کے عوام کی خواہش کیا ہے۔

' مودی کا دل جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے دھڑک رہا ہے'

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 9:10 PM IST

الطاف بخاری نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ' وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آبادی کے خدوخال (ڈیموگرافی) میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ مودی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بات کے پکے ہیں اور انکا دل جموں و کشمیر کے عوام کیلئے دھڑک رہا ہے۔'

' مودی کا دل جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے دھڑک رہا ہے'

سابق وزیر خزانہ الطاف بخاری نے کہا ' وہ سمجھتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ جب ہم نے کہا کہ ہمیں وہی قوانین چاہتے ہیں جو باقی ملک کے حصوں میں ہیں۔'

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ڈی پی کے باغی رہنما اور سابق وزیر الطاف بخاری نے 'اپنی پارٹی‘ کے نام سے ایک نئی ہند نواز سیاسی جماعت کی بنیاد ڈالی۔اپنی پارٹی میں شامل ہونے والے بیشتر سیاسی رہنما پی ڈ ی پی سے وابستہ رہے تھے۔

الطاف بخاری کی سیاسی پارٹی میں 23 سابق رکن اسمبلی شامل ہوئے ہیں جن میں سے 14 پی ڈی پی کے سینیئر رہنما ہیں اور یہ14 ممبران جموں و کشمیر کی 13 اسمبلی نشستوں میں مقبول ہیں اور انہیں عوامی اثر رسوخ بھی حاصل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.