ETV Bharat / state

Army Vehicle Accident لداخ سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار - وزیراعظم مودی کا سڑک حادثے پر افسوس

لیہہ لداخ کے علاقے میں گذشتہ روز ایک فوجی قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جس پر وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 9:17 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں آرمی ٹرک کے دریا میں گرنے سے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لئے ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "لیہہ کے قریب ہونے والے حادثے پر افسوس ہوا جس میں ہم نے ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت، اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔"

واضح رہے کہ ہفتے کے روز لداخ کے علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت نو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ یہ حادثہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور نیوما کے علاقے کیاری میں سنیچر کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب فوج کا ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گرا۔ اس ٹرک میں 10 فوجی اہلکار موجود تھے۔ فوجی قافلہ گیریژن سے کیاری جا رہا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ راجناتھ نے ٹویٹر پر لکھا کہ "لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے جوانوں کے نقصان پر غمزدہ ہوں۔ ہم اپنی قوم کے لئے ان کی مثالی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ میری نیک تمنائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔"

مزید پڑھیں: لداخ میں فوجی گاڑی حادثے کا شکار، 9 جوان ہلاک

وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے فوجی جوانوں کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ٹویٹر پر کھرگے نے کہا کہ ملک فوجیوں کا مقروض رہے گا اور لیہہ میں 9 فوجیوں کی شہادت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ کھرگے نے کہا کہ "ہم ہمیشہ اپنے بہادر سپاہیوں کے مقروض رہیں گے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہماری گہری تعزیت، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.