ETV Bharat / state

نئے سال کی آمد کا جشن، پہلگام میں سیاحوں کا رش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 5:00 PM IST

Anantnag Tourist Place جموں و کشمیر کے محکمہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے سال 2023 کے اختتام پر اننت ناگ کے مختلف سیاحتی مقامات کوکرناگ، ویری ناگ اور پہلگام میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے خصوصی پروگرام کی تیاری کی ہے۔ جس کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

Anantnag Tourist Place
نئے سال کی آمد کا جشن، پہلگام میں سیاحوں کا کافی رش

اننت ناگ: محکمہ ٹورزم کے زیر اہتمام پہلگام میں نئے سال کی آمد پر منعقدہ پروگرام میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جموں و کشمیر کے محکمہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے سال 2023 کے اختتام پر اننت ناگ کے مختلف سیاحتی مقامات کوکرناگ، ویری ناگ اور پہلگام میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے خصوصی پروگرام کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس جشن کے پروگرام میں ڈیپارٹمنٹ نے معروف مقامی شخصیات کو بھی شامل کیا ہے تاکہ وہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو محظوظ کر سکیں۔ پہلگام کے ہوٹلوں میں تقریبا 100 فیصد بکنگ کے باوجود، ڈیپارٹمنٹ نے نیا سال خوش آمدید کے لیے لیزر، لائٹ شوز اور میوزیکل نائٹ کا انتظام کیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ نے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کشمیری گلوکار اشفاق کاوا، آئی بی ایم بینڈ، راسخ اور کوہی نور بینڈ پہلگام کلب میں پرفارم کریں گے۔ آئی بی ایم بینڈ، جس میں عرفان، بلال اور مہمیت شامل ہیں، نے کشمیری موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ وہیں پہلگام کی وادیوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ مقامی سیاحوں کی کافی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ سیاحوں نے پہلگام کے ہوٹلوں کو پہلے ہی بکنگ کی ہیں۔ سال 2023 کو الوداع کرنے اور سال 2024 کو استقبال کرنے کے لئے محکمہ سیاحت نے پہلے ہی خوبصورت انداز سے سجایا ہے۔ محکمہ کے ساتھ ساتھ یہاں کے مقامی لوگوں اور ہوٹل مالکوں نے سیاحوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ساری تیاریاں مکمل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں نئے سال کی آمد کے سلسلے میں ہوٹل مالکوں نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہوٹل کرایہ میں کمی بھی کی ہے۔ جس سے سیلانی کافی خوس نظر آ رہے ہیں۔ ادھر ضلع انتظامیہ اننت ناگ محکمہ ٹورزم اور جموں کشمیر پولیس نے نئے سال کی آمد کے موقع پر منعقدہ جشن کے لئے ہوٹلیئرز کے ساتھ مہمانوں کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ سیاحوں کی حفاظت، بھیڑ کنٹرول اور سیاحوں کے آرام کے لیے خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.