جموں کے گاندھی نگر علاقے میں واقع پی ڈی پی دفتر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔
قبل ازیں پارٹی ترجمان نے بتایا تھا کہ میٹنگ میں پارٹی کے امور اور مستقبل میں لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی آنے والے دنوں میں جموں کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے پارٹی کے لیڈران و کارکنان سے ملاقات کریں گی۔
بتادیں کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا یہ جموں کا دوسرا دورہ ہے۔