ETV Bharat / state

آٹو رکشا ڈرائیوروں کی من مانی، عوام پریشان - ٹریفک نظام

شہر سرینگر میں ٹریفک پولیس کی تساہلی کی وجہ سے آٹو رکشا والوں کی من مانی اور اضافی قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آٹو رکشا والوں کی من مانی، اضافی قیمتوں سے عوام کو مشکلات
author img

By

Published : May 13, 2019, 7:47 PM IST

سری نگر میں ٹریفک نظام کی صورتحال انتہائی ابترہوگئی ہے۔ شام 6 بجے کے بعد سرینگر کے مضافاتی علاقوں میں گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہیں۔ اس صورت حال کی آڑ میں آٹو اور رکشا والے من مانی کر رہے ہیں اور مسافروں سے اضافی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

آٹو رکشا والوں کی من مانی، اضافی قیمتوں سے عوام کو مشکلات

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں ایسا نظام نہیں ہے کہ مسافت کی بنیاد پر کرایہ وصول کیا جائے اور نہ ہی آٹو والے میٹر چلاتے ہیں۔

وہیں ایک طرف متعلقہ محکمے کی جانب سے یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ مسافرین کو محض میٹر کے حساب سے ہی کرایہ ادا کرنا ہے لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے یہاں کسی بھی آٹو یا رکشے میں میٹر لگا ہوا ہی نہیں ہے۔

بعض آٹو رکشوں میں اگرچہ میٹر لگے ہوئے ہیں، لیکن وہ پالیتھین کور سے ڈھکے ہوئے ہوتےہیں یا مکمل طور پر بند ہیں۔ دوسری جانب آٹو رکشا والوں کا کہنا ہے کہ میٹر کے مطابق چلنے سے ان کا نقصان ہے اور مسافرین کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ٹریفک نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اضافی رقم کی وصولی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں تمام اصول و قوانین پر مؤثر عمل آوری کی جائے گی۔

ان تمام کے باوجود عوام نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ محکمہ ٹریفک بیدار ہوجائے اور آٹو اور رکشا ڈرائیورز کی اس من مانی پر روک لگائے۔

Intro:آٹو رکھشا والوں کی من مانی ریٹ سے لوگ پریشان

Body:شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کی صورتحال ابتر بنی ہوئی ہے ہے ۔شام چھ بجے کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں میں گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہے جس وجہ مسافروں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
جبکہ مسافروں کے ان مشکلات میں یہاں کے آٹو رکھشا والے مزید اضافہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔
آٹو رکھشا چلانے ڈرائیور حضرات مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے من اور فائدے کے حساب سے پیسے وصولتے ہیں ۔جس کو جو مرضی وہ اسی طریقے سے سواریوں سے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں ۔ نہ ہی مسافت کے مطابق آٹو رکھشوں کا مقرر کرایہ نامہ موجود ہے اور نہ میٹر کے حساب سے ہی یہ پیسہ لیتے ہیں ۔
اگرچہ متعلقہ محکمے کی جانب سے یہ وعدے اور دعوے کئے جارہے ہیں کہ آٹو رکھشا والوں کو میڑ کے حساب سے سواری سے کرایہ لینا ہے۔ تاہم میٹر پر چلنے کی بات دور اکثر و بیشتر آٹو رکھشاؤں میں میٹر بھی نہیں لگے ہوئے ہیں اوراگر کسی کسی آٹو میں میٹر نصب بھی ہیں ۔ لیکن یا تویہ میٹر پالیتھین سے ڈھک دیئے گئے ہیں یا مکمل طور بند رکھے گئے ہیں ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہا کہ مسافت کے حساب سے کرایہ نہ ہونے اور میڑ پر نہ چلنے کی وجہ سے آٹو والوں کی من مرضی کے مطابق کرایہ دینے پر مجبوری ہورہے ہیں اور متعلقہ حکام اس معاملے پر خاموشی تماشائی بن بیٹھیں ہیں۔

بائٹ1:مقامی باشندہ
بائٹ2:مقامی باشندہ

دوسری جانب آٹو رکھشا مالکان کا ماننا ہے کہ میٹر کے مطابق چلنے سے ان کا نقصان ہے اور سواری کا فائدہ ۔

بائٹ3:آٹو ڈرائیور
بائٹ4:آٹو ڈرائیور

وہیں محکمہ ٹریفک اعتراف کررہا ہے کہ آٹو رکھشا والوں کا مسافروں سے من مانی کرایہ وصولنا ایک بڑا مسلہ ہے تاہم ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ اس حوالے سے آنے والے وقت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

بائٹ5:۔طاہر گیللانی۔ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ محکمہ بیداری ہوجائے اور اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آٹو رکھشاؤں کو میٹر پر چلنے کے لئے جواب دہ بنائے تاکہ لوگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے سے بچایا جاسکے ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.