گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو پھلینے سے روکنے کے لیے کورونا سے متعلق گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں اور گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔
جموں کشمیر میں کورونا وبا کے بڑھ رہے معاملوں پر گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ گذشتہ سال کے برعکس اس سال زیادہ تعداد میں کورونا کے مثبت معاملے سامنے آ رہے ہیں اور اس سال بچوں میں بھی کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں۔
جو کورونا مریض گھروں میں ہی زیر علاج ہیں انہیں حالت بگڑنے کی صورت میں ہی ہسپتال آنا چاہیے۔ سرکار کی طرف سے جو گائیڈ لائن جاری کیے گئے ہیں اس پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔