لوگ اپنے گھروں کے اندر شب قدر کا اہتمام کریں - لوگوں سے مودبانہ اپیل
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جہاں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا گیا تاکہ سماجی دوری کو یقینی بنایا جا سکے وہیں مذہبی رہنما بھی مذہبی لحاظ سے لوگوں کو بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل دہراتے آئے ہیں۔
لوگ اپنے گھروں کے اندر شب قدر کا اہتمام کریں
اسی سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے رہنے والے عالم دین و مبلغ مولوی غلام نبی راتھر نے آج ایک بار پھر ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا کہ وہ اس وبائی صورتحال کے دوران سماجی دوری اختیار کرنے کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں کے اندر شب قدر کا اہتمام کریں جس طرح انہوں نے ابھی تک نماز اور تراویح کا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احادیث سے ثابت ہے کہ ایسی صورتحال میں نماز، شب، تراویح کا اہتمام گھروں کے اندر کیا جا سکتا ہے جس کا برابر اجر ملتا ہے۔
مولوی راتھر نے کہا کہ اسلام اس کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ ایک مسلمان اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی تکلیف میں ڈال دے۔ لہذا لوگوں سے مودبانہ اپیل ہے کہ وہ شب قدر کا اہتمام اپنے گھروں کے اندر کریں اور پوری رات بہ کثرت عبادت میں گزار کر کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے سلسلہ میں خاص دعاؤں کا اہتمام کریں، تاکہ اللہ تعالیٰ اس مہلک وبا سے عالم انسانیت کو آزاد کرے۔
انہوں نے کہا کہ احادیث سے ثابت ہے کہ ایسی صورتحال میں نماز، شب، تراویح کا اہتمام گھروں کے اندر کیا جا سکتا ہے جس کا برابر اجر ملتا ہے۔
Last Updated : May 21, 2020, 11:07 AM IST