ETV Bharat / state

محکمہ بجلی سے نالاں عوام نے احتجاج کیا

author img

By

Published : May 15, 2021, 7:11 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لری بل ترال میں محکمہ بجلی سے ناراض لوگوں نے سڑک پر سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہاں کے لوگ گزشتہ بیس سالوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

Jk-Pul-02-Residents of Laribal up in arms against PDd-Jk10002
محکمہ بجلی سے نالاں عوام نے احتجاج کیا

ضلع پلوامہ کے لری بل ترال گاؤں میں بجلی سپلائی نہ ہونے سے یہاں کے لوگ محکمہ بجلی سے نالاں ہیں، جس کے خلاف لوگوں نے سڑک پر نکل کر سماجی دوریاں برقرار رکھتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔

دیکھیں ویڈیو۔

اس دوران مقامی لوگوں نے اس بات پر زبردست ناراضگی کا اظہار کیا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود ان کے محلے میں بجلی دستیاب نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء پڑھ نہیں پاتے ہیں اور لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
احتجاج کررہے لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کا محلہ گزشتہ بیس برسوں سے بجلی سے محروم ہے اور اب رہائشی تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس بستی کے لیے ایک ٹرانسفارمر منظور تو ہوا لیکن وہ اب تک نہیں لگ سکا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ بجلی کی سپلائی کو بحال کرے جس سے عوام راحت کی سانس لے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.