پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے تمبرہ علاقے لوگوں نے آج کے عوام نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پونچھ منڈی سڑک کو بند مکمل طور پر بند رکھا جس سے آمد و رفت مکمل طور پر متاثر رہی۔ people protest against jal Shakti department۔ اس حوالے سے سماجی کارکن خالد خان نے محکمۂ جل شکتی کے آفسران، ملازمین، جونیر انجینیر اور دیگر عملے پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قریب پھچلے چار ماہ سے منڈی علاقے کی عوام پانی کی قلت سے دوچار ہے اور محکمۂ جل شکتی بے فکر سورہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا معاملہ جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کو جلد از جلد پانی کی سہولیات میسر کرائی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔