بانڈی پورہ:جموں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کیتسن علاقے کو چند سال قبل سرکار کی جانب سے سیاحتی نقشے پر لایا گیا۔ جس کا بانڈی پورہ کی پوری آبادی اور خصوصآ کیتسن کے لوگوں نے بے حد گرمجوشی خیر مقدم کیا تھا۔People Demand Promotion Of Tourism At Kitchen Valley
مقامی باشندوں نے کہا کہ یہ علاقہ خوبصورت ہونے کے باوجود پچھڑا ہوا ہے ۔اس علاقے کو سیاحتی زمرے میں لانے سے تقدیر بدل سکتی ہے۔ اس سے نہ صرف اس علاقے کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ پورے ضلع بانڈی پورہ کو سیاحت کے اعتبار سے فروغ ملے گا۔
تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تاہم جب تک نہ کیتسن کی سڑک کو ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے سے ملایا جائے گا اس وقت تک اس سیاحت کو فروغ ملنا مشکل ہے ۔دراصل ضلع بانڈی پورہ کو ضلع کپواڈہ کے لولاب علاقے سے ملانے کے لئے سڑک پر 2008 میں کام شروع کیا گیا تھا۔ تاہم 17 کلومیٹر یعنی کیتسن تک اگرچہ اس سڑک کو تعمیر کیا گیا تاہم کیتسن سے آگے 22 کلو میٹر سڑک کی تعمیر میں تقریبآ 14 سال کا عرصہ لگ گیا۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ محکمہ PMGSY نے کیتسن تک سڑک تعمیر کی تھی تاہم محکمہ جنگلات کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ بقیہ 22 کلو میٹر کا کام التوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Tral Residents Demand Construction of Bridge: ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان
کیتسن ایک بے حد خوبصورت علاقہ ہے جس میں سرسبز میدان، ندیاں، صاف ستھرا ماحول اور نامور چراگاہیں موجود ہیں۔ اس سڑک کے رابطے سے نہ صرف وادی لولاب اور ضلع بانڈی پورہ کے میں سیاحت کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی بے حد فروغ مل سکتا تھا۔ اس وقت سوپور سے ہوتے ہوئے کپواڑہ یا وادی لولاب پہنچنے کے لئے 100 یا اسے بھی زائد کیلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جس میں گھنٹوں یا کبھی کبھار پورا دن صرف ہوتا ہے۔جبکہ کیتسن سے ہوتے ہوئے یہ سفر منٹوں مین طے ہوسکتا تھا۔
مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑکوں کی مرمت کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرکے کیتسن میں سیاحتت کو فروغ دینے پر زور دیا۔People Demand Promotion Of Tourism At Kitchen Valley