ETV Bharat / state

People Demand Clear Snow From Connecting Road رامبن میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے مطالبہ پر عوام کا احتجاج

ضلع رام بن کے علاقہ منگت میں سماجی کارکن ریاض گل کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لوگوں نے انتظامیہ سے شکایت کی کہ بانھال منگت رابطہ سڑک برف نہ اٹھانے کی وجہ سے گزشتہ 25 دنوں سے بند ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ People Demand Clear Snow From Connecting Road

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 2:29 PM IST

رامبن میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے لوگوں کا احتجاج

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے علاقہ منگت میں سماجی کارکن ریاض گل کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لوگوں نے انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بانھال منگت رابطہ سڑک برف نہ اٹھانے کی وجہ سے گزشتہ 25 دنوں سے بند ہے۔اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں راشن دوانیاں و دیگر ضروری چیزوں کی کمی درپیش آرہی ہے ۔اگر چہ انتظامیہ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ سڑک سے برف کو اٹھانے کا کام جاری ہے لیکن لوگوں کا الزام ہے کہ وہ بالکل بنیاد ہے۔ مشینوں کی تصویر بنوانے کے مقصد سے سڑک تک لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Budgam Snowfall بڈگام میں برف باری کے درمیان بڈگام انتظامیہ نے برف صاف کیا

ان کا کہنا ہے کہ PHC میں ملازمین کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کہی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جو ویکسین ہر مہینے کی 17 تاریخ کو بچوں کو لگایا جاتا ہے اس میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔جنوری مہینے میں بچوں کو ویکسن نہیں لگایا گیا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق ضلع انتظامیہ سے یہ اپیل کر رہے ہیں کہ ان تمام مطالبات کو جلدی از جلد پورے کئے جائے۔ ورنہ لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔لوگوں نے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے لئے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔انتظامیہ کو ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لئے جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.