ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے ایران میں کورونا وائرس سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الطاف بخاری نے کہا کہ انہوں نے ایرانی شہر شیراز اور تہران میں پھنسے 240 کشمیری طلباء کی تفصیلات وزارت خارجہ کو بھیج دی ہیں، انہوں نے وزارت سے طلباء سے رابطے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ تہران اور شیراز میں مقیم کشمیری طلبا کو واپس لائے۔ میں نے وزارت خارجہ کو 240 طلباء کی ایک فہرست ارسال کی ہے، حالانکہ وہاں 300 سے زائد طلباء موجود ہیں۔ وہ اب بھی محفوظ ہیں، لیکن کورونا وائرس ایران میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ میری درخواست یہ ہے کہ اںہیں فوری طور پر ہوائی جہاز میں واپس لائے ۔'
بخاری نے کہا کہ' متعدد طلباء کے والدین اپنے بچوں کو ایران سے واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے پاس آئے تھے۔'
انہوں نے کہا کہ کئی والدین نے سرینگر میں مجھ سے ملاقات کی تھی۔ میں نے وزیر اعظم سے اپیل کی اور ساتھ ہی بھارتی سفارت خانے سے بھی ان طلباء سے رابطہ کرنے کو کہا تاکہ انہیں تسلی اور یہ امید دلائی جائے کہ انھیں گھر واپس لایا جائے گا۔'
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔