ETV Bharat / state

جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا احتجاج - سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کے باہر سینکڑوں کارکنان نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت میں احتجاج کیا اورانتظامیہ پر ان کی سیکیورٹی میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔

جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا احتجاج
جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 6:41 PM IST

جموں میں پی ڈی پی کے کارکنان کا احتجاج

جموں: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی گزشتہ روز جمعرات کو سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی۔اس حادثے میں محبوبہ مفتی کو سنگین چوٹ نہیں لگی لیکن ان کی گاڑی کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔تاہم آج جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران نے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر اس سڑک حادثے کو سیکورٹی چوک قرار دیکر احتجاج کیا ۔

اس موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری امریک سنگھ رین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے محبوبہ مفتی کا سڑک حادثہ ہوا۔ یہ ایک سیکورٹی چوک ہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی پونچھ میں محبوبہ مفتی نے آٹھ کلومیٹر پیدل اس مقام پر سفر کیا جہاں عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کیا تھا۔

پارٹی کے رہنماوں نے کہاکہ تاہم محبوبہ مفتی کو وہاں بھی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔اب سڑک حادثہ بھی باعث تشویش ہے جسکی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بڈگام کا کرافٹ ٹورازم ولیج کا خصوصی دورہ

اس حادثے پر جموں و کشمیر کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عمر عبداللہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر )پر لکھاکہ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ وہ (محبوبہ مفتی) بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ یہ ایک سنگین واقعہ ہو سکتا تھا۔ مجھے امید ہے کہ حکومت حادثے کی جانچ کرے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.