ETV Bharat / state

پی ڈی پی رہنما پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق - پی ڈی پی

لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے پی ڈی پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے سیاسی مشیر پیرزادہ منصور حسین پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا ہے۔

پی ڈی پی رہنما پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 11:56 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:37 PM IST

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے منگل کی شام منصور پر پی ایس اے نافذ کرکے ان کی حراست میں مزید توسیع کر دی ہے۔

منصور جو سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل، جس کو انتظامیہ نے سب جیل قرار دیا ہے، میں ہی قید رہیں گے۔

منصور پی ڈی پی کے چوتھے ایسے سیاستداں ہیں جن پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔

قبل ازیں انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت پی ڈی پی کے سینئر رہنما بشمول نعیم اختر، سرتاج مدنی پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے۔

وہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور موجودہ رکن پارلیمان فاروق عبداللہ سمیت عمر عبداللہ، علی محمد ساگر، ہلال لون کو بھی پی ایس اے کے تحت قید کیا گیا ہے۔

سابق بیوروکریٹ اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل بھی پی ایس اے کے تحت بند کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.